چنیوٹ،تجاوزات کے خلاف آپریشن،مدرسے کی عمارت مسمار،طالب علم سڑک پر تعلیم حاصل کرنے لگے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے
تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مدرسہ اور اس سے ملحقہ کمرشل دکانیں مسمار کئے
جانے کیخلاف مدرسہ کے طالب علموں نے جھنگ روڈ پرڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے
صفیں بچھا کر تعلیم حاصل کرنا شروع کردی جس سےسڑک مکمل طور پر بند ہوگئی۔
مدرسہ
ناظم مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے کے مطابق جامعہ عربیہ کے نام سے 1946
میں شیخ برادری نے دینی مدرسہ قائم کیا تھا جس کے دستاویزی ثبوت موجود
ہیں جبکہ عدالتوں میں کیس بھی زیر سماعت ہیں۔
انتظامیہ نے بغیر کسی
نوٹس کےتعمیرات مسمار کردیں جبکہ دوکانوں کی آمدن سے مدرسہ کا نظم و نسق
چلایا جاتا تھامدرسہ باسٹھ سال سے ملک بھر میں ختم نبوت کی تحریکوں کا
مرکز گردانا جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خضر افضال کے مطابق تعمیرات ناجائز طور
پر قائم تھیں جو موجودہ حکومتی انکروچمنٹ پالیسی کی زدمیں آئی ہیں کسی سے
ذاتی دشمنی نہیں۔