کوئٹہ، ہائر ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانا ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان
میں تقریب تقسیم لیپ ٹاپ منعقد کی گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے
صوبے کی پانچ یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان
کا مستقبل تعلیم یافتہ نوجوانوں سے وابستہ ہے ۔ صوبے کے نوجوانوں کو اعلیٰ
تعلیم دینے کیلئے ا علیٰ تعلیمی درسگاہوں کی ضرورت ہے۔بلوچستان کی حقیقی
ترقی استعداد کار اعلیٰ تعلیم سے ہی ممکن ہے ۔
وزیر اعلی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی کا سب سے بڑا تجربہ وہ
ہوتا ہے جب انسان اپنے علاقے سے نکل جاتا ہے ۔بلوچستان کے طلبا خوش قسمت
ہیں ان کو یہ موقع فراہم کیا گیا۔ لیپ ٹاپ چھوٹا تحفہ مگر طلبا کو قومی
دھارے میں لانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔طلبا کے کامیاب مستقبل کی بنیاد
یونیورسٹی ایجوکیشن ہے ۔ آپ میں سے بہت سے طلبا مستقبل میں ہماری جگہ ہوں
گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی استعداد کو ابھی سےبڑھائیں تاکہ کل پچھتاوا
نہ ہو، آپ ہی میں سے کل کوئی وزیر اعلیٰ ،جج ، جنرل ، اور استادہوں گے۔