کراچی، سینئرمینجمنٹ کورس کےچوبیس ویں بیج پر مشتمل بارہ رکنی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات
آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں چوبیس ویں سینئرمینجمنٹ کورس پر مشتمل بارہ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ نے وفد کو سندھ پولیس کے مختلف شعبہ
جات کے جملہ انتظامی ودیگر محکمانہ امور سمیت آپریشنل وانویسٹی گیشن شعبہ
جات کے تحت امن وامان کی صورتحال کے استحکام اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ جرائم
کے خلاف جاری اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کی تنظیم نو،مثبت کلچر کی سمت گامزن
کرنا اور سندھ پولیس میں مثبت اصلاحات کو متعارف کرنا میری بڑی خواہش اور
ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفاد عامہ کے تحت ایسے اقدامات اٹھانے ہوں
گے کہ جس سے عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ہوسکے،کیسز کے اندراج میں
تاخیر نہ ہو۔پولیس اپنی آپریشنل اور انویسٹی گیشن ذمہ داریاں بطریق احسن
انجام دے تاکہ
نہ صرف امن وامان کی صورتحال مزید پائیدار ہو بلکہ مثبت برتاؤ پیشہ ورانہ
صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے سندھ پولیس کی کارکردگی کی نمایاں تصویر بھی
ابھر کر سامنے آسکے۔