سٹی کورٹ میں پیشی پر آئے ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ دو بڑی جماعتوں نے پہلے ہی مایوس کیا تیسری جماعت بھی مایوس کررہی
ہے،پیشی کے حوالے سے سب سے بڑا ریکارڈ میرا ہے۔جو جماعت برسر اقتدار ہے اس
کا نام ہی انصاف سے منسلک ہے
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی تیاری کر رہے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے
پوری قوم کو مہنگائی کی دلدل میں ڈالنے کی کوشش ہو رہی ہے،غریب عوام کی کمر
توڑ دی گئی ہے وہ زندہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہے،گیس کے اور بجلی کے نرخ
آسمان سے باتیں کرہے ہیں
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ جتنے بڑے دعوی کئے گئے اتنا کچھ واضح نہیں
ہوا،لوگ اپنی عزتیں بیچ کر اپنا گزارہ کررہے ہیں،آنے والے وقت میں جرائم
میں اضافہ ہوگا،عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتا ہوں کوئی ایسا راستہ
نکالیں اور ٹیکس چوروں سے ٹیکس لیں