Oct 17, 2018 01:46 pm
views : 493
Location : Domestic Place
Lahore- Zainab father media talk
لاہور:مجرم عمران کی پھانسی نشان عبرت ہے،والد زینب
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ مجرم عمران کی
پھانسی نشان عبرت ہے، ایسے جرائم کے خاتمے کے لیےسرعام پھانسی ہونی
چاہیے۔حاجی امین نے کہا کہ ہم نے مجرم عمران کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا
تھا، سرعام پھانسی نہیں دینی تواس قانون کو ہی ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مطمئن ہوں، اپنے سامنے مجرم کاعبرت ناک انجام دیکھا، ایسا
جرم کوئی بھی کرے گا اس کا یہی حشرہوگا۔ میڈیا نے والدین اوربچوں میں
شعورپیدا کرنے کے لیے بہت کام کیا۔
واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب کا قاتل اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا، مجرم عمران علی کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دے دی گئی۔