Oct 17, 2018 01:55 pm
views : 477
Location : Domestic Place
Lahore- zainabs murderer to be executed today
لاہور:قصور کی ننھی زینب کا قاتل عبرتناک انجام کو پہنچا، مجرم عمران علی کو پھانسی دے دی گئی
قصور کی زینب اور دیگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران علی کو صبح ساڑھے پانچ
بجے تختہ دار پر لٹکایا گیا، اس دوران کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھاٹ میں
بھرپور انتظامات کیے گئے اور سیکیورٹی بھی سخت تھی۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے درندہ
صفت مجرم عمران علی کا پھانسی سے قبل طبی معائنہ بھی کیا تھا۔
مجرم عمران علی کی ورثاء سے آخری ملاقات بھی کرائی گئی تھی، خاندان کے
اٹھائیس افراد ڈیتھ سیل میں ملے تھے، مجسٹریٹ عادل سرور کی موجودگی میں
مجرم کو پھانسی دی گئی، سزا پر عمل درآمد کے وقت زینب کے والد بھی پھانسی
گھاٹ میں موجود تھے،
مجرم عمران کی پھانسی سے قبل زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں، سرعام پھانسی پوری
قوم کا مطالبہ تھا، مجرم کو سرعام پھانسی دی جاتی تو زیادہ اطمینان ہوتا۔
بارہ اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران کے
ڈیتھ وارنٹ جاری کیے تھے، سفاک قاتل کو عدالت نے 16 مرتبہ موت کی سزا سنائی
تھی۔