پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ صرف تقریریں کرنے
کی جگہ نہیں، ایوان میں ملک بھر کے مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے،
پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے، جہاں جمہوریت کو خطرہ ہے آج ہم وہی گامزن
نظر آتے ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
ایوان میں جو بات کی جاتی ہے اسے چیلنج نہیں کیا جاتا، ہم اس طرف جا رہے
ہیں جہاں پارلیمنٹ کو خطرہ ہے، سچ کیا اور جھوٹ کیا میں اس بحث میں نہیں
جاؤں گا۔
انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پاکستان میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے،
ہم نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر جمہوریت کیلئے کوششیں کیں، ہمیں
گرفتاریوں کی نہیں، ملک کی فکر ہے، پاکستان صرف اپوزیشن نہیں بلکہ 22 کروڑ
عوام کا ہے، ہم پاکستان کے حالات کیلئے فکر مند ہیں۔