وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل
ارشد داد کی ملاقات ہوئی۔ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور، پارٹی معاملات
اور تحریک انصاف کو مزید فعال اور متحرک جماعت بنانے پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
ارشد داد نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو
مبارکباد دی ۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک
انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔پنجاب میں تحریک انصاف کو مزید مضبوط
جماعت بنائیں گے۔تحریک انصاف کے کارکن ہمارے سر کا تاج ہیں۔پارٹی کے
کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے۔عوام
کے دیئے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے
پرامن اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔تحریک انصاف کی قیادت عوام سے کئے گئے
وعدے پورے کرے گی۔