اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کونسل آف بزنس کے رہنما ؤں کا اجلاس
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کونسل آف بزنس کے رہنما ؤں نے بھی
شرکت کی جن میں محمد علی ٹبہ ،بشیر علی محمد ،ثاقب شیرازی،ثمینہ رضوان
،خاور انور خواجہ سمیت دیگر بھی مو جود تھے،اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد،چیئرمین بورڈ آف
انوسٹمنٹ،گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سمیت دیگر سنیئر افسران بھی اجلاس میں
شریک تھے ۔
اجلاس میں کونس آف بزنس کے رہنما ؤں کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لئے
مختلف تجاویز دی گئیں ،اجلاس میں صنعتی ،زرعی انفارمیشن ٹیکنالوجی ،اور
برآمدات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔