Oct 17, 2018 07:40 pm
views : 509
Location : Parliament House
Islamabad- Fawad Chodhary Media Talk
اسلام آباد:نیب خودمختارادارہ ہے، حکومت کاعمل دخل نہیں، فوادچوہدری
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی وجہ سے قومی ادارے بدحالی کا شکار ہیں۔ احتساب کاعمل آگے بڑھانا چاہیے، اس سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیف الرحمان نے بینظیربھٹو کے خلاف انتقامی کارروائی کی تھی تاہم موجودہ حکومت انتقام پریقین نہیں رکھتی۔ اگر ضرورت پڑی تو جس طرح مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ ایسی ہی کمیٹی احتساب کے لیے بھی بنائی جاسکتی ہے۔
شہباز شریف سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہبازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی مخالفت نہیں کی۔ اس لیے ریمانڈ کے دوران اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی اجلاس میں بلایا گیا ہے۔