Oct 17, 2018 07:59 pm
views : 517
Location : Parliament House
Islamabad- Federal Law Minister views in NA
اسلام آباد، رول 31 تھری اے کہتا ہے کہ کسی زیر سماعت مقدمہ پر بحث نہیں ہوسکتی ، فروغ نسیم
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ جب پروڈیکشن آرڈر کی بات
کی گئی تو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مجھ سے رابطہ کیا اور اگر رول
108 کی لینگویج دیکھیں تو دونوں طرف بات جاسکتی تھی ،میں نے اسپیکر کے
سامنے یہ بات رکھی کہ آپ دوں نوں طرح سے آرڈر کرسکتے ہیں تاہم میں اسپیکر
قومی اسمبلی کے فیصلے کی تائید کرتا ہوں، انہوں نے بہت اچھی روایت قائم کی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا
کہ رول 31 تھری اے کہتا ہے کہ کسی زیر سماعت مقدمہ پر بحث نہیں ہوسکتی اور
آئین کے آرٹیکل 204 میں بھی اس قسم کی بات سامنے آتی ہے کہ اگر کوئی اس قسم
کے معاملات ہوں اور اس پر اس طرح بحث کی جائے تو خلاف ورزی بھی ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں، میرا کام ایوان کو آگاہ کرنا ہے وہ اس کو مانیں یا نہ مانیں۔