Oct 17, 2018 08:07 pm
views : 380
Location : Parliament House
Islalmabad- Federal Information Minister addresses in NA
اسلام آباد، تاریخ میں پہلی مرتبہ اپوزیشن لیڈر کے ریمانڈ کے دوران پروڈیکشن آرڈر جاری ہوئے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو
مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نئی جمہوری روایات کے امین ہیں، یہ پہلی
مرتبہ پاکستان کی تاریخ میں ہوا کہ اپو۱زیشن لیڈر کے ریمانڈ کے دوران
اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈیکشن آرڈر جاری کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم
اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کے پروڈیکشن آرڈر کا احترام
کرتے ہیں۔ جس طریقے سے آج لیڈر آف دی اپوزیشن نے یہاں پر بات کی اور انہوں
نے اپنا موقف دیا، ہم نے ان کا پورا موقف سنا امید ہے کہ جب ہم بات کریں
گے تو حوصلے سے ہماری بات بھی سنی جائے گی۔ پارلیمنٹ اسی لئے ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے ایسے مسئلے ہیں جن پر ہمیں شدید اختلاف ہیں تاہم ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔