Oct 17, 2018 08:58 pm
views : 371
Location : Pakistan Stock Exchange
karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 983 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (17 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
983 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 37647 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے حصص
کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 286 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
49 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔