Oct 17, 2018 09:07 pm
views : 527
Location : National Assembly
Islamabad- MNA Moulana Asad Mehmood Adresess in NA
اسلام آباد، کرپشن کرپشن کا کھیل کب تک کھیلا جائے گا، مولانا اسد محمود
جمعیت علماء اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مولانا اسد
محمود کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو کوئی معاشی و
اقتصادی پالیسی دے لیکن جب سے یہ حکومت بنی ہے آئے روز یہ پاکستان کی
نمائندہ حکومت کم لگ رہی ہے اور نیب کی ترجمان زیادہ لگ رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسد محمود کا مزید کہنا تھا
کہ میں اسکول میں پڑھتا تھا جب میاں نواز شریف کی حکومت کو کرپشن کے نام پر
ہٹایا گیا اسی زمانے میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو کرپشن کی بنیاد
پر ہٹایا گیا اور پھر نواز شریف کی حکومت کو ایک مرتبہ پھر کرپشن کی بنیاد
پر ہٹادیا گیا اور یہ سلسلہ ہنوز چل رہا ہے، یہ کیسی کرپشن ہے کہ ایک مرتبہ
تو آپ ایک جماعت کو ہٹادیتے ہیں اور پھر اسی جماعت کے وزیر اعظم کو سلام
کیا جاتا ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آتا، ہم کرپشن کرپشن کا کھیل کب تک کھیلیں
گے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، حزب
اختلاف کی جماعتوں کے سربراہان پر بہتان درازی کے سوا حکومت کے پاس کوئی
کام نہیں۔ حکومت اپنی کارکردگی اس آڑ میں چھپارہی ہے لیکن زیادہ دیر اس
طریقے سے حکومت نہیں چلائی جاسکتی۔