Oct 17, 2018 09:16 pm
views : 428
Location : National Assembly
Islamabad- Saradar Akhtar Mengal Adresess in NA
اسلام آباد، سخت سے سخت تجربات کے باوجود سبق نہیں سیکھا گیا ، سردار اختر مینگل
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیرا علیٰ بلوچستان سردار اختر
مینگل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 1947ء سے لے کر آج تک نہ جانے کتنے قسم کے
تجربات کئے گئے، ان تجربات کے کیا نقصانات تھے اور کیا فوائد تھے اس کو
اگر ترازو میں تولا جائے تو نقصان کا بوجھ اتنا زیادہ ہوگا کہ ترازو کا ایک
پلڑا زمین بوس ہوجائے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل کا
مزید کہنا تھا کہ سخت سے سخت تجربات کے باوجود سبق نہیں سیکھا گیا اور اس
کے باوجود بھی نئے نئے تجربات کے تحت نہ صرف ملک کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش
کی گئی بلکہ ان تجربات کی بدولت ملک دولخت بھی ہوا۔
سردار اختر مینگل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سیاسی بصیرت کا مظاہرہ
کبھی کیا ہی نہیں۔ عوام کا ووٹ لینے کیلئے ان کے جذبات کی باتیں صرف
انتخابی مہم میں کی جاتی ہیں اور پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں حکومتیں اور
اپوزیشن بنے کے بعد سب کچھ بھلادیا جاتا ہے۔