Oct 17, 2018 09:23 pm
views : 498
Location : Domestic Place
Sibbi- FC Ranks Giving Ceremony
سبی ،سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران کی رینک لگانے کی تقریب
ایف سی بلوچستان کے
زیراہتمام سبی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے حال ہی میں
پاس آوٴٹ ہونے والے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افسران کی رینک لگانے کی
پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا رینک لگانے کی تقریب کے مہمان خصوصی آئی
جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم تھے۔
تقریب میں نئے پاس
آوٴٹ ہونے والے افسران کے والدین کے علاوہ علاقائی عمائدین ،سیاسی اور
سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اکتوبر 2018 میں بلوچستان سے تعلق
رکھنے والے 70 سے زائد افسران نے فوج میں کمیشن حاصل کیا ۔
نئے پاس آوٴٹ ہونے والے افسران کو تقریب میں والدین کے ساتھ ساتھ آئی جی ایف سی بلوچستان اور دیگر عمائدین نے رینک لگائے۔