Oct 17, 2018 09:43 pm
views : 398
Location : National Assembly
Islamabad- MNA Khawaja Asif Adresess in NA
اسلام آباد، حزب اقتدار ہماری تقلید کرلے، اپنا دور خراب نہ کرے، خواجہ آصف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ بحث میں کہا تھا کہ ہم نئے رولز بنائیں گے ،ان
کے لب ولہجے سے اتنی رعونت آرہی تھی کہ چوتھے دن ہی عالمی مالیاتی ادارے
(آئی ایم ایف )کے پاس جانا پڑگیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 93ء
کی دہائی میں اقتدار میں آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی میں پاکستان مسلم لیگ
(ن) کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 1997ء
میں پاکستان پیپلزپارٹی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا لیکن اس کے
نتیجے میں جو خلا پیدا ہوا اس پر کسی اور نے قبضہ جمالیا اور پھر آٹھ برس
تک ملٹری ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا اور پھر 2006ء
میں میثاق جمہوریت سامنے آیا، 2008ء سے 2013ء تک اور 2013ء سے 2018ء تک اس
پر عمل پیرا رہے، ہم نے غلطیوں کو دوام نہیں بخشا۔
انہوں نے کہا کہ اس دہائی میں جس طرح ایک دوسرے کا گریبان پکڑا گیا اور اس
ایوان کی دیواریں گواہ ہیں کہ قومی اسمبلی میں آگ بھی لگ گئی تھی جس پر
ہمیں سینیٹ جانا پڑا تھا۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ حزب اقتدار ہماری تقلید ہی کرلے خود کیوں غلطیاں کرکے اپنے دور حکومت کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔