Oct 17, 2018 09:49 pm
views : 482
Location : Domestic Place
Lahore- Senior Minister Abdul Aleem Khan instructions
لاہور، سینئر وزیر پنجاب کا صفائی کی صورتحال پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران سے اظہار برہمی
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ فرخ قیوم بٹ اور جی ایم آپریشن سہیل ملک کو اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دیدی۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ خدا خوفی کے ساتھ لاہور شہر کی صفائی اور
اخراجات کا موازنہ کریں بعض افسران کو ڈانٹ ڈپٹ کے بغیر سمجھ نہیں آتی تو
ایسا بھی کرکے دیکھ لیں گے، عوام کے شکوے شکایات پر خاموش نہیں رہوں گا۔
سخت بازپرس ہوگی۔
سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کے بجٹ کے بعد صفائی کا نہ
ہونا قابل برداشت نہیں، فرائض ادا کریں یا عہدہ چھوڑ دیں، ایسے نہیں چلے
گا، لاہور جیسے شہر میں صفائی کی شکایات پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، کام کرنا
ہوگا، میرا ذاتی عملہ جو رپورٹ دے رہا ہے وہ اطمینان بخش نہیں، گھوسٹ
ملازمین فارغ کریں، کام نہ کرنے والوں کی چھٹی کرائیں، کاغذی رپورٹیں نہیں
عملی نتائج دینے کا کہا تھا خود نگرانی کررہا ہوں۔