Oct 17, 2018 09:56 pm
views : 470
Location : Doctors Hospital
Lahore- CM Punjab and Speaker Punjab Assembly
لاہور، وزیرا علیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے حاجی عبدالوہاب کی عیادت
div>وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز
الٰہی نے ڈاکٹرز ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیرا علیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب
اسمبلی نے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی
عبدالوہاب کی عیادت کی۔
وزیرا علیٰ اور اسپیکر نے حاجی عبدالوہاب کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر وزیرا علیٰ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کی جلد صحت یابی
کیلئے دعا گو ہوں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ
تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ دے۔
حاجی عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ دین ہمیں سب انسانوں سے محبت کرنا سکھاتا
ہے، جنت کیلئے سب انسانوں سے محبت کرنا لازم ہے۔ ایک دوسرے پر بلاجواز
اعتراض کرنے سے نیک عمل ضائع ہوتے ہیں۔ اللہ کے دین پر چلنے میں ہی فلاح
ہے۔ نماز کو قائم کرتے رہیں۔