Oct 17, 2018 10:00 pm
views : 478
Location : Domestic Place
Islamabad- Central Development Working Parking meeting
اسلام آباد، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین ووفاقی وزیر برائے
منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں توانائی، خوراک وزراعت، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فزیکل پلاننگ
اینڈ ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ ومواصلات سے متعلق منصوبے پیش کئے گئے۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کل 141.93 ارب روپے لاگت کے پانچ
منصوبے منظور کرلئے گئے جبکہ 140.96 ارب روپے لاگت کے تین منصوبے مزید
منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیئے گئے۔