div>ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری احمد فیصل نے کہا ہے
کہ سوشل میڈیا پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نام سے تازہ دودھ کے خلاف
مہم پاکستان اور اس میں رہنے والے ہزاروں ڈیری فارمرز کے معاشی قتل کے
مترادف ہے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد فیصل کا مزید کہنا
تھا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا قطعی یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ خالص
دودھ کے اصلی اور نقلی ہونے کا سرٹیفکیٹ دے۔ یہ فوڈ نیوٹریشن ایکسپرٹس اور
ڈیری ٹیکنالوجٹس کا کام ضرور ہے۔
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن فارمرز کی فلاح وبہبود اور پاکستان میں
ڈیری ولائیو اسٹاک سیکٹر کی بحالی اور ترقی کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہے گی۔