Oct 18, 2018 12:18 pm
views : 423
Location : Domestic Place
Lahore-Fourteen billion rupees were destroyed in Punjab,Fayyaz Ul Hassan Chohan
لاہور: فیاض الحسن چوہان نےن لیگ میں فاروڈ بلاک بننے کا عندیہ دے دیا
پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک بننے
کا عندیہ دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں جلد لاوا پھوٹے
گا،آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں ایک اینٹ نہیں لگی،پنجاب کا چودہ ارب ضائع کردیا
گیا،کروڑں اربوں روپے فلیٹ بنانے کی صورت میں لیے گے
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق پنجاب ھکومت نے ملکر عوام کے ساتھ
ڈرامہ کیا ہے،قانون کے ڈاکٹر آکر علاج کر رہے ہیں تو اب وہ کہتے ہیں علاج
بھی نہ کرو،شہباز شریف نےاربوں روپے کھائیں ہیں اب علاج تو ہو گا،کرپشن کا
حساب کتاب آزاد ادارہ نیب لے رہا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں فارڈبلاک بنانے کی تحریک انصاف کو کوئی
ضروت نہیں ہے،ن لیگ کے ایم پی ایز،ایم این ایز پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار
بیٹھے ہیں،حکومت بنے سے پہلے لاہور کے پانچ ایم پی ایز نے میرے ساتھ رابط
کیا، حالات نظر آر رہے ہیں کہ ن لیگ کےاندر سے لاوا پھٹے گا،لاوا پھٹے گا
اور جلد ن لیگ کے اندر وفاداریاں بدلنے والوں کا دھماکہ بھی ہوگا