اسلام آباد: ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں: وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے، دوست ممالک سے بات کر رہے ہیں۔
یہ بات وزیر اعظم نے پی بی اے اور سی پی این ای کے وفود سے ملاقات کے
موقع پر کہی. انھوں نے امید ظاہر کی حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پا لے گی.
انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تنقیدکاخیرمقدم کرتی ہے، توقع ہے کہ
میڈیابھی ذمہ داری کامظاہرہ کرے گا، میری کامیابی کی بڑی وجہ میڈیا ہے.
انھوں نے کہا کہ ملکی اقتصادی مسائل کی وجہ سے میڈیا کو بھی مشکلات درپیش
ہیں، ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے نمٹنا اولین ترجیح ہے، مشکل فیصلے کر
رہے ہیں، مگران کے مثبت نتائج ملیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے کہ اپنی پالیسیوں سے بہت جلد مسائل
پرقابوپالیں گے، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے،
چاہتےہیں کہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کیاجائے. عمران خان نے کہا کہ حکومت
تعلیم، صحت اورسماجی شعبے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، میڈیا ایڈوائزری کو
سپورٹ کریں گے۔