Oct 18, 2018 02:04 pm
views : 497
Location : Foreign Office
New York- Government's priorities are linked to the global development agenda, Maliha Lodhi
نیو یارک:حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے منسلک ہیں ، ملیحہ لودھی
نیویارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی
کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل
کیلئے بین الاقوامی عزم کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی اورمالیاتی ماحول2030
کے ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے سازگارنہیں، ہم گلوبل شراکت داری
اورتعاون کے فروغ میں کشیدگی کی صورتحال دیکھ رہے ہیں جب کہ ایجنڈے کی
تکمیل کیلئے وسائل کی دستیابی اورباہمی تعاون کی ضرورت ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستا ن پائیدارترقی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ
کررہا ہے، حکومت پاکستان نے اگلے تین سال میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم
کررکھا ہے اورپاکستان کی نئی حکومت کی ترجیحات عالمی ترقیاتی ایجنڈے سے
منسلک ہیں۔