Oct 18, 2018 02:25 pm
views : 502
Location : Domestic Place
Lahore- Punjab Government is under threatened against electric thieves
لاہور: پنجاب حکومت کا چھوٹے اور بڑے بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیار
پنجاب حکومت کا چھوٹے اور بڑے بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ تیار،وزیر اعلیٰ
پنجاب کے حکم پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے صوبائی اور ضلعی
سطح پر ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس فیکٹریوں اور ملوں میں بجلی چوری کرنے
والوں کے خلاف کارروائی کے لئے لائحہ عمل تیار کرے گی،چھوٹے اور بڑے بجلی
چوروں کے خلاف فوری طور پر مقدمات درج کروائے جائیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو پابند بنا یا جائے کہ بجلی چوروں کے خلاف
مقدمات درج کر کے چودہ روز کے اندر چالان کو لازمی پیش کیا جائے،وزارت پاور
کے وزیر اور سیکرٹری ماہانہ ایک دفعہ ٹاسک فورس کے ممبران سے ملاقات کے
پابند ہوں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا