Oct 18, 2018 03:19 pm
views : 479
Location : Domestic Place
Karachi- Nab issues Arrest warrants for Ex Sindh Minister Jam khan shoro
کراچی،نیب نے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
نیب نےرکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیربلدیات جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری
جاری کردیے ، چیئرمین نیب کی جانب سے گرفتاری کے احکامات موصول ہوئے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیربلدیات جام خان شورو پرغیرقانونی
الاٹمنٹس کا الزام ہے، انھوں نے کروڑوں کے پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی۔
جام خان شورو گرفتاری کی خبر ملتے ہی روپوش ہوگئے جبکہ سابق وزیربلدیات کی
گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
نیب نے2017 میں سابق صوبائی وزیر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں