لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک کی ملاقات
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ نے ڈی جی رینجرز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ
نے ملک خصوصاً کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے افسروں اور جوانوں کی
خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے رینجرز کے افسروں
اورجوانوں کی جرأت اور بہادری کی تعریف کی۔
وزیر اعلٰ پنجاب عثمان بزدار
کا کہنا تھا کہ قوم کورینجرز کے افسروں اورجوانوں کی بہادری پر ناز ہے
رینجرز نے ملک میں قیام امن کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سرحدوں
کی حفاظت کیلئے رینجر ز کے افسر اور جوان گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے
ہیں،
رینجرز کے افسر اور جوان ہمارا مان ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا
کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بے
مثال کامیابیاں تاریخ کا انمٹ نقوش ہیں،دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کی طرح
ایسی لازوال قربانیاں نہیں دیں،پاکستان کے بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی
لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہےاور آج پاکستان ایک پرامن ملک بن چکا ہے۔