ابوظہبی: اظہرعلی مضحکہ خیز طریقے سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ کی جانب شارٹ کھیلا
اور بول تیزی سے باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک
دوسرے کے ساتھ بات کرنے کے لیے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔
امپائر نے نہ باؤنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باؤنڈری ہوجانے پر
مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے ہوکر چوکے کا
جشن منانے لگے۔
اسی اثنا میں فیلڈر نے باؤنڈری سے بول اٹھا کر امپائر کے گلپس میں تمھائی
اور وکٹ کیپر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے اظہر علی کو رن آؤٹ کیا، لیکن پھر
بھی بیٹسمین کو رن آؤٹ ہونے کا یقین نہ آیا اور وہ ادھر ادھر دیکھتے رہے۔
ٹیسٹ66 اور 55 ایک روزہ میچز کھیلنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان تھوڑی
دیر کے لیے اس بات سے لاعلم رہے کہ جب تک گیند باؤنڈری لائن سے نہ ٹکرائے
اس وقت تک چوکا نہیں ہوتا، یہی نہیں اسد شفیق بھی ان کی رہنمائی کرنے سے
قاصر دکھائی دیے۔