کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس ٹریننگ سینٹر آمد، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
شہید بے نظیر بھٹو ٹرینگ سینٹر رزاق آباد میں پولیس کی 40ویں پاسنگ
آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے
مہمان خصوصی تھے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آئی جی سندھ کلیم امام
کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد پہنچے، ایڈیشنل آئی جی آغا
آفتاب پٹھان نے استقبال کیا،
پریڈ کے موقع پر اعلیٰ پولیس افسران نے بھی شرکت کی،پریڈ میں پاس آؤٹ ہونے والے 760اہلکار شامل ہیں، جن میں سے 148خواتین اہلکار ہیں،
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریڈ کا معائنہ کیا،مراد علی شاہ نے پاس
آوٹ ہونے والے جوانوں ملک سے وفاداری کا حلف لیا ،دوران تربیت تمام شعبہ
خات میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں کو گولڈ میڈل ,
تعریفی اسناد اور نقد انعام دیا گیا،آئی جی سندھ سید کلیم امام کی جانب سے
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یاد گاری شلیڈ دی گئی ,