Oct 18, 2018 06:42 pm
views : 469
Location : Foreign Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انسانی حقوق کے علمبر داروں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا
ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسکالر ڈاکٹر منان
وانی سمیت 7 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم
انسانی حقوق کے علمبر داروں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔
دفتر
خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چہلم امام حسین
پر ویزوں سے متعلق ایران اور عراق سے رابطے میں ہیں، امید ہے ویزوں کا
مسئلہ حل ہو جائے گاجبکہ وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب میں ایرانی بارڈر
گارڈز کے اغوا پر بھی بات ہوئی، دونوں اطراف کے ڈی جی ایم اوز معاملے پر
رابطے میں ہیں،ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر
فیصل کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیر خارجہ نے پاکستان
کی نمائندگی کی، وزیر خارجہ نے کانفرنس میں علاقائی روابط اور سی پیک پر
روشنی ڈالی، وزیر خارجہ نے ایس سی اجلاس میں وزیر اعظم کا خیر سگالی کا
پیغام پہنچایا، وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کے بارے میں بات
کی، رکن ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات کی پیشکش کی۔
ترجمان
دفتر خارجہ نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے
منان وانی کی شہادت پر مذمتی قرارداد منظور کی ہے۔ ’پاکستان بھارتی مظالم
کی مذمت کرتا ہے، عالمی برادری نوٹس لے‘۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان
کا مؤقف دیرینہ ہے افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں، امریکا اور افغانستان اس
مؤقف کو سمجھ رہے ہیں،پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا
سلسلہ جاری ہے تاکہ ،دہشت گردوں ،اسمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کو روکا جا
سکے۔