Oct 18, 2018 10:12 pm
views : 483
Location : Hockey Stadium
Quetta- JUI(F) Chief Molana Fazal-ur-Rehman addresses to Ulma Conference
کوئٹہ، علماء کرام کے اجتماع میں شریک ہونا میرے لئے سعادت کی بات ہے، مولانا فضل الرحمن
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ آج ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں علماء کرام کے اجتماع میں شریک ہونا میرے لئے سعادت کی بات ہے۔ آج کے حالات میں ضرورت اس بات کی پڑی کہ کچھ مسائل پر علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جاسکے۔
کوئٹہ کے ہاکی اسٹیڈیم میں علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ میرے دوستوں آپ کا سلسلہ نصب آپ کے اکابر اور اسلاف کی تاریخ برصغیر میں آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا نام ہے۔ آپ سے زیادہ آزادی کی قدر وقیمت کو کون جانتا ہے، انیس ویں کی صدی کے آغاز میں آپ کے اسلاف نے ہندوستان کو دارلحرب قرار دیا اور برصغیر کی آزادی کیلئے جہاد کا فتویٰ دیا، دو سو سال تک ہمارے اکابرین نے قربانیاں دیں، بہت سے محاذوں پر لڑے، جہاد کے میدانوں کو اپنے خون سے سیراب کیا، کالے پانی کے قید خانوں کو انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس تک آباد رکھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قید وبند کی صعوبتیں ، خلافت کی تحریک، جے یو آئی کا قیام آپ کی تاریخ ہے، پاکستان کی کوئی سیاسی جماعت آپ کے ہم عصر نہیں۔