Oct 18, 2018 10:21 pm
views : 453
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 334 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
div>پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (18 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
334 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 37982 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 89 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔