کراچی،میرے بیٹے فیصل رضا عابدی کو جھوٹے الزامات میں گرفتار کیاگیا، نیئر رضا عابدی
نیئر رضا عابدی کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے فیصل رضا عابدی کو حق گوئی کی پاداش میں جھوٹے الزامات میں گرفتار کرنا انتہائی غیر مناسب عمل ہے۔ فیصل رضا عابدی کے حوالے سے دوہرا معیار انصاف قائم کیا گیا ہے۔
علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ماجد رضا عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیئر رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں گفتگو کرنا اور شہداء کے خاندانوں کے انصاف کیلئے آواز بلند کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج فیصل رضا عابدی تحریک کا آغاز ہوچکا ہے اور جمعہ کو نماز کے بعد ملک بھر میں اور بیرون ملک میں احتجاج کیا جائے گا جبکہ کل کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثنا عشری مسجد کھارادر کے باہر ڈیڑھ بجے منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر اورمذاہب کے رہنماء خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔