Oct 19, 2018 12:07 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Islamabad-PM Imran khan reaction on kandahar attack
اسلام آباد:قندھار حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان افغان حکومت اور عوام کے ساتھ ہے: وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان نے قندھار حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا،وزیراعظم
نے کہا کہ افغان فورسز اور عوام نے دہشت گردی کی بھاری قیمت ادا کی،
پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اورا ستحکام کا
خواہاں ہے، افغانستان میں قیام امن خطے کی ترقی کے لئے ضروری ہے، پاکستان
اس طرح کے واقعات و سانحات کا شکارہوچکا ہے، پاکستان افغان عوام کے درد کو
محسوس کرسکتا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن کے لیے ضروری
ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو افغانستان میں تشدد کے خاتمے میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔