Oct 19, 2018 12:18 pm
views : 444
Location : Domestic Place
Lahore- Consider submitting subsidy and increase tax on metro bus
لاہور:میٹرو بس پر سبسڈی ختم اور کرائے بڑھانے پر غور
پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس کے کرائے بڑھانے کی ٹھان لی، 20 روپے میں
سفر کی سہولت اب ختم ہونے کو ہے۔نئی تجویز کے مطابق اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ
مقرر کیا جائے گا، جس کے بعد کرائے میں 20 سے 30 روپے اضافہ ہونے کا امکان
ہے۔ وزیر خزانہ کہتے ہیں خزانے سے سبسڈی کا بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔
کم کرائے میں روزمرہ کا سفر ختم ہونے کا سن کر شہری بھی پریشان ہیں۔نئی
حکومت نے لاہور میں ڈبل ڈیکر بس کے کرائے بھی بڑھا دئیے ہیں، طالب علموں
کیلئے کرائے میں 50 روپے جبکہ شہریوں کے ٹکٹ میں 100 روپے اضافہ کیا جائے
گا، استثنیٰ کی عمر بھی 10 سے کم کرکے 5 سال کردی گئی۔