وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب کےمختلف وفود نے ملاقات کیں،
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے
لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل
ہیں۔وزیراعلیٰ آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جدید شکایت سیل
بنایاجائے گا۔شکایت سیل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔میرا اپنے عوام کے ساتھ
رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں تباہ حال معیشت ملی۔مشکل
وقت زیادہ دیر نہیں رہے گا۔جلد عوام کی عارضی مشکلات دو ر ہوں گی۔ہم عمل پر
یقین رکھتے ہیں اور عملی اقدامات کرتے ہیں۔سابق دور کھوکھلے نعروں اور
نمائشی منصوبوں کا دور تھا،اب ایسا نہیں ہے۔جو کام کرکے عوام کی خدمت کر ے
گا وہی عہدے پر رہے گا۔