Oct 19, 2018 02:11 pm
views : 380
Location : Punjab Assembly
Lahore- Opposition Leader Hamza Shahbaz Media Talk
لاہور،مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے 6 ممبران کی معطلی کے خلاف احتجاج
مسلم
لیگ (ن) کے 6 ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہےجبکہ مسلم
لیگ (ن) نے اپنے 6 معطل ارکان کی رکنیت کی بحالی تک پنجاب اسمبلی میں نہ
جانے کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے 6 ممبران کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی
ارکان سے خطاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے
کہا کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی
تصویرجعلی ہے، اسمبلی میں ہنگامی آرائی کی جعلی تصویر جاری کی گئی، یہ جعلی
اسپیکر کا جعلی اقدام تھا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جن ارکان کےداخلے پر
پابندی عائد کی گئی ان کا استحقاق مجروح ہوا، ہمارےممبران کی تضحیک کی
جائےگی تو بھرپور احتجاج کریں گے،پہلے ہمارے ارکان کو ایوان میں لایا
جائے،جب تک ہمارے ارکان کی معطلی کا حکم واپس نہیں ہوگا میں ایوان میں نہیں
جاؤں گا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے عام انتخابات کی
رات ہی کو الیکشن میں دھاندلی پر تحفظات ظاہر کردیئے تھے،ہم نے تمام
دھاندلی کےباوجود نتائج قبول کیے،اسپیکر کا کام ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو بھی
ساتھ لے کر چلے، ایوان میں ایک ایسا شخص اسپیکر کی کرسی پر براجمان ہے، جس
نے 12 ووٹ چوری کیے،پرویز الہٰی نے خواتین کے لیے توہین آمیز لفظ استعمال
کیا۔
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کا کوئی
اصول نہیں ہے، بنی گالہ میں کے بیٹھے شخص کو سپریم کورٹ جرمانہ ادا کرنے کا
کہہ رہی ہے جب کہ شہباز شریف کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کا ایک ثبوت
بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔