Oct 19, 2018 02:30 pm
views : 486
Location : Domestic Place
Islamabad- Deputy Public Affairs Officer Elizabeth Lee met Fakhar Alam
اسلام آباد:امریکی قونصلیٹ کی جانب سے فخر عالم کے مشن پرواز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
دس اکتوبر کو امریکی شہر واٹرز سے سفر کا آغاز کرنے والے فخر عالم 16
اکتوبر کو کراچی پہنچے تھے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوئے۔اسلام آباد
سے لاہور روانہ ہونے سے قبل انہوں نے امریکی قونصل خانے کی نائب پبلک
افیئر آفیسر الزبتھ لی سے ملاقات کی۔
اس دوران الزبتھ لی نے فخر عالم اور ان کی ٹیم کے مشن پرواز کو مکمل کرنے
کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہیں دنیا کا چکر لگانے کے
لیے پرواز کرنے والے سب سے پہلے پاکستانی بننے پر بھی سراہا۔
فخر عالم نے الزبتھ لی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں انہوں نے اپنی اسلام آباد سے روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔