Oct 19, 2018 03:15 pm
views : 487
Location : Domestic Place
Karachi- Welfare school students protest against crash
کراچی : فلاحی اسکول کے طلبا کا کچرے کے خلاف احتجاج
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فلاحی اسکول کے طلبا کا کچرے کے خلاف احتجاج،، بچے پڑھائی چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے
طلباء نے پلے کارڈ اٹھاکر احتجاج کیا اور شہری انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی
کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج تعلیم کے لیے کیا جارہا ہے،قوم کا
مستقبل داؤ پر لگا ہواہے،قیوم آباد والوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی سزا
دی جا رہی ہے
طلبا کا کہنا ہے کہ اسکول آنے والی سڑک کچرے کا ڈھیر بنی ہوئی ہے، کئی
سالوں سے موجود کچرہ حکومت کی جانب سے نہیں اٹھایا گیا، کچرے کے باعث اسکول
آنے والے طلباء مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
اگر شہری انتظامیہ نے کچرا ٹھکانے لگانے کا مستقل انتظام نہیں کیا تو کورنگی روڈ پر بھرپور احتجاج سمیت تمام آپشنز استعمال کریں گے