اعلیٰ عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف بیانات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فیصل
رضا عابدی عدالت میں پیش ہوئے ، کیس کی سماعت سینئر سول جج عامر عزیز نے کی
, سینئر سول جج عامر عزیز نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، عدالت نے
ایف آئی اے کی ریمانڈ میں دینے کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے فیصل رضا
عابدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
فیصل رضا عا بدی نے پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ دس سال سے ہم قا نون کی حا کمیت اور با لا دستی کاسبق سنایا کرتے تھے،
جب آپ سابق پڑھتے ہیں تو سب سے پہلے قا نون کی اس امتحان سےآپ کو گزرنا
پڑتا ہے،اگر میں قا نون کا احترم کر ونگا تو میر ے مداح بھی کر ینگے
ان کا کہنا تھا کہ پا کستان کو قانون پسند معاشر ے کےتشکیل کی ضرورت ہے،اسی کیس سے قا نون کی حاکمیت کا آغاز ہو گا ۔