کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپکشن ٹیم وقار مہدی کی زیر صدارت اجلاس
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون
خصوصی برائے انسپکشن ٹیم وقار مہدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں
وزیر اعلیٰ انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین اور افسران شریک ہوئے۔وزیر اعلیٰ کے
معاون خصوصی وقار مہدی نے افسران سے محکمے کی کارکردگی سے متعلق معلومات
حاصل کیں۔
وقار مہدی نے افسران کو محکمے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔
وقار
مہدی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی پالیسی اور ہدایات پر 100 فیصد
عمل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں جاری منصوبوں میں کہیں تعطل ہے
تو اس پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
وقار مہدی کا مزید کہنا تھا کہ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت منصوبوں میں شفافیت ہماری
حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔جہاں شکایت ملے گی وہاں وزیر اعلیٰ سندھ کے
احکامات کے تحت بروقت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔