Oct 19, 2018 06:22 pm
views : 390
Location : Domestic Place
Lahore- Senior Minister Punjab Aleem Khan Media Talk
لاہور:جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا، علیم خان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان نے کہا کہ پیراگون اسکینڈل کا ذمہ دار کون ہے، آج کس چیزکا رونا ہے۔آئیں احتجاج کریں، پانی بھی دیں گے اورکھانا بھی فراہم کریں گے، آج آدھے گھنٹے کا احتجاج کیا اور بھاگ گئے، الزامات لگانے والے بھی بھاگ گئے۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ اپوزیشن میں رہ کر10سال تک حکومت کامقابلہ کیا، کل جس ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام لیا گیا میرا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ میری سوسائٹی کا نام پاک ویو ہے کل جس کا نام لیا گیا وہ پاک انکلیو ہے، پارک انکلیوسوسائٹی سی ڈی اے کی ہے انہوں نے تعمیرات کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ملک کا مال لوٹا انہیں حساب دینا ہوگا، ایک ایک کمپنی کھلے گی اوراس کا باقاعدہ آڈٹ ہوگا، آشیانہ اورصاف پانی کمپنی کھلی توکئی اسکینڈل سامنے آگئے۔میٹروکا اسکینڈل بھی سامنے آئے گا، سب سامنےلائیں گے کس کمپنی نے کتنا کک بیک اور کمیشن لیا۔