Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 19, 2018 06:38 pm views : 373

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Article 62 (1)(f) cannot be applied to every omission, non-disclosure of assets, SC
  • Urdu

اسلام آباد، خواجہ آصف نااہلی کیس، غلطی سے اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنا بدنیتی نہیں، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف نااہلی کیس کا اکیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کا کاغذات نامزدگی میں اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنا غلطی ہے بدنیتی نہیں۔
خواجہ آصف نااہلی کیس کا فیصلہ جسٹس فیصل عرب نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مفادات کے ٹکراؤ کا مقدمہ نہیں بنتا، خواجہ آصف پر ناجائز طریقے سے اثاثے بنانے کا الزام ثابت نہ ہوسکا، خواجہ آصف کی نااہلی دبئی اکاؤنٹس میں پڑے 5 ہزار درہم پر مانگی گئی، الزام لگایا گیا کہ خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں یو اے ای کا اکاؤنٹ چھپایا۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے دبئی کا اکاؤنٹ 2015 کے گوشواروں میں ظاہر کیا، ریکارڈ کے مطابق خواجہ آصف نے دبئی کا اکاؤنٹ 2010 میں کھولا جو 2015 میں بند ہوگیا، بنک اکاؤنٹ کے کھولنے سے بند ہونے تک اس میں کوئی ٹرانزکشن نہیں ہوئی، خواجہ آصف کا کاغذات نامزدگی میں اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنا غلطی ہے بدنیتی نہیں، معمولی اکاؤنٹ ظاہر نہ کرنے کی غلطی پر خواجہ آصف کو بے ایمان نہیں کہا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق قوانینِ کی اہمیت بھی بیان کی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں سے متعلق قانون سازی کا مقصد عوام کو امیدوار کے اثاثوں کی معلومات دینا اور غیر قانونی طریقوں سے اثاثے بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، اثاثوں کی درست معلومات نہ دینا امیدوار کی نیت ظاہر کرتا ہے، اثاثے ظاہر ہونے سے متعلق نااہلی کی درخواست پر وقت کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved