وزیراعلیٰ
پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے ملاقات
کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور
سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس
موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن حکومت
کی توجہ عوامی مسائل سے ہٹانا چاہتی ہے تاہم عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کی
ہم لاج ضرور رکھیں گے۔اپوزیشن نان ایشوز پر سیاست کررہی ہے۔
ان کا
مزید کہنا تھا کہ مخالفین اپنا سیاسی مستقبل تاریک دیکھ کرخوف زدہ ہوچکے
ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کا ہر وعدہ
نبھائیں گے۔پاکستان کے ساتھ ساتھ پنجاب بھی بدل رہا ہے