آئل
اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مزید مہنگی کر دی۔ اوگرا کی
جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف گیس صارفین کیلئے ماہانہ گیس
فکسڈ چارجز میں تین سو فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے
مطابق سرکاری دفاتر، اسپتالوں، مسلح افواج کے میس اور تعلیمی
اداروں،رہائشی کالونیوں، کیپٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کیلئے بھی
گیس مہنگی کردی گئی ہے۔
ماہانہ گیس فکسڈ چارجز تین ہزار چھ سو روپے بڑھا دیئے گئے ۔گیس کے
ماہانا فکسڈ چارجز ایک ہزار 53 روپے سے بڑھا کر چار ہزار چھ سو اسی روپے
کردیئے گئے ہیں۔
اسی طرح کمرشل صارفین، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کیلئے بھی گیس مہنگی کی
گئی ہے،ان صارفین کیلئے فکسڈ چارجز ایک ہزار دو سو پچیس روپے سے
بڑھاکر پانچ ہزار آٹھ سو اسی روپے کردیئے گئے ہیں۔
آئس فیکٹریوں کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز ایک ہزار دو سو پچیس روپے اضافے کے ساتھ پانچ ہزار آٹھ سو اسی روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
اوگرا کی جانب سے ترمیمی بل کا اطلاق فوری طور ہو گا۔