Oct 19, 2018 07:12 pm
views : 363
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 448 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ
div>پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (19 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 448 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 38430 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 273 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 61 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔