Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 19, 2018 08:09 pm views : 350

Location : Domestic Place

Islamabad- President Arif Alvi addresses to International Symposium
  • Urdu

اسلام آباد، ملک میں فوری طور پر بڑے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے، صدر مملکت

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وقت کے ساتھ ساتھ پانی کے استعمال میں اضافہ اور ذخائر میں کمی ہورہی ہے جس کے لئے بہتراقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ملک میں پانی کے بحران کے حل پر بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے   صدرمملکت عارف کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بہترین آبی وسائل سے مالا مال کیا لیکن قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک تربیلا اور منگلا ڈیم ہی بنائے گئے جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ پانی کے استعمال میں اضافہ ہوتا رہا اور ذخائرمیں کمی ہورہی ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ پانی کو محفوظ اور ذخیرہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے، ملک میں صرف 30 دن کا پانی ذخیرہ کرنے کی گجائش موجود ہے، تھر میں پانی کی کمی کے باعث بچوں کی اموات واقع ہورہی ہیں، آبی وسائل بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے بھی پانی کے مسئلےکو حل کرنا ہوگا۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پانی کے حساس مسئلے کو اجاگر کیا، جب کہ عوام کو بھی اس حوالے سے آگاہی دی گئی اور 14 اکتوبر تک ڈیمز فنڈز میں 6 ارب روپے جمع ہوچکے ہیں، آبی وسائل بنانا وقت کی اہم ضرورت اور پانی کے ذخیرے کے لئے بڑے ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ  اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو وسائل سے مالامال کیا ہے، ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنےکی صلاحیت کم ہورہی ہے۔
صدرمملکت نے کہا کہ ملک میں قومی آبی پالیسی موجود ہے، جس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved