Oct 19, 2018 08:33 pm
views : 449
Location : Different Places
Karachi- CCPO Ameer Sheikh Visit Different Police Stations
کراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کا شہر کے مختلف علاقوں اور دو تھانوں کا اچانک دورہ
ایڈیشنل
آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں اور دو تھانوں کا
اچانک دورہ کیا،دورے کے دورانایک ایس ایچ او سمیت 16 پولیس ملازمین کو نقد
انعامات دیے جبکہ ٹریفک سیکشن افسر اور تھانہ ہیڈ محرر کو معطل کردیا۔
ڈاکٹر
امیر شیخ صبح سویرے سہراب گوٹھ تھانے پہنچے، لاک اپ میں قید ملزمان کی
شکایات سنیں اوراپنے خرچ پر تمام ملزمان کو ناشتہ کرایا،سی سی پی او نے
باوردی درست اور چوکس ڈیوٹی کرنے پر سہراب گوٹھ تھانے کے سنتری اور منشی
سمیت 4 اہلکاروں کو انعامات دیئے جبکہ تھانہ سہراب گوٹھ کی بالائی منزل پر
بیرک کی صفائی نہ ہونے پر ہیڈ محرر تھانہ سہراب گوٹھ کو معطل کرنے کا حکم
دیا۔
سپر ہائی وے پر "ون وے" کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹریفک پولیس
موجود نہ تھی، دوسرے مقام پر 5 ٹریفک اہلکار ایک ساتھ موجود تھے،بدانتظامی
اور "ون وے" کی خلاف ورزی روکنے میں ناکامی پر ٹریفک پولیس کے سیکشن افسر
گلزار ہجری کو معطل کردیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے
شاہراہ پاکستان پر یوسف پلازہ تھانے کی گشت پر موجود پولیس موبائل کے
باوردی درست اہلکاروں کو نقد انعامات دیئے۔
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر
شیخ جمشید کوارٹر تھانے پہنچے، رپورٹنگ روم کی لائٹس بند ہونے پر برہمی کا
اظہار کیا اورلاک اپ میں ملزم سے پوچھ گچھ کی۔
اچھی کارکردگی اور وردی
درست ہونے پر پولیس ملازمین، ایس ایچ او جمشید کوارٹر رضوان پٹیل اور
مددگار 15 کے اہلکاروں کو نقد انعامات دیئے۔