Oct 19, 2018 09:09 pm
views : 484
Location : Kharadar
Karachi- Faisal Raza Abidi Release Movement Protest
کراچی، فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
p>
ریلیز فیصل رضا عابدی موومنٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے خلاف
مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا
جس میں فیصل رضا عابدی کے والد نیئر رضا عابدی، علماء کرام، ذاکرین نے بڑی
تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ فیصل رضا
عابدی کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انصاف فراہم کرنے
والوں کے اوپر سوالیہ نشان ہے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اہل تشیع
برادری کیلئے یہ واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستان میں اگر کوئی حق وانصاف
کی بات کرے تو اسے دن کی روشنی میں ہتھکڑیاں پہنا کر گرفتار کرلیا جاتا
ہے، اس عمل کے ذریعے حق کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، اہل تشیع برادری کا
راستہ کربلا کا راستہ ہے اور کربلا سے ہم نے ظلم سے اور باطل سے انکار
سیکھا ہے۔
فیصل رضا عابدی کے والد نیئر رضا عابدی کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی پر
دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج قابل مذمت ہے، فیصل رضا عابدی
پر فوری
طور پر جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں باعزت بری کیا جائے۔