Oct 19, 2018 09:24 pm
views : 487
Location : Different Areas
Karachi- voxpop about inflation
کراچی، ڈالر کی بے لگام قیمت نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرنے شروع کردیئے
div>ڈالر کی بے لگام قیمت نے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرنے شروع کردیئے۔
اشیاء خوردنوش کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافے کے باعث جہاں ایک طرف عوام کا
جینا محال ہوگیا ہے وہیں دوسری طرف دکانداروں کو بھی سناٹے کی وجہ سے
مایوسی کا سامنا ہے۔
روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کی وجہ سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے
۔اشیائے خوردنوش کے علاوہ زیر استعمال گاڑیوں کے پرزہ جات اور موبائل فونز
کی قیمتوں میں اضافے نے عوام میں موجودہ حکومت کیلئے سخت مایوسی کو جنم
دیدیا ہے۔
اس حوالے سے ایک صحافی راجہ کامران کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں جس طرح
سے بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس سے ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے اور
بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔ ڈالر کی
قیمت میں اضافے سے دالیں، چاول، گھی، تیل کی قیمتو ں میں اضافہ ہونا شروع
ہوگیا ہے اس کے علاوہ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور موبائل فونز کی قیمتیں
بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے ملکی معیشت پر ظاہر ہے منفی اثرات مرتب ہوں گے،
تھوک فروشوں کے پاس گاہک نہیں جارہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس پربھی توجہ
دے اور نرخوں کو مستحکم کرے۔
ایک اور صحافی مختار بھائی جی کا کہنا تھا کہ عمران خان تبدیلی کے دعوے کے
ساتھ آئے تھے اور اب انہوں نے ایسا تبدیل کیا ہے کہ پاکستان کو کہ ڈالر میں
اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر بھی مزید گرادی گئی ہے۔ ایسے میں عوام
کہنے پر مجبور ہیں کہ عمران خان کا نیا پاکستان نہیں چاہیے ہمیں پرانا
پاکستان ہی ٹھیک ہے جس میں کم از کم ہم سکون سے تو رہ رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ عمران خان کی حکومت چھ ماہ یا ایک سال سے زائد تک چلے۔